بونیر یونیورسٹی نے طلبہ کیلئے بس خریدلی

بدھ 31 جنوری 2018 14:54

بونیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء)بونیر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی آنے جانے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کیلئے بس خریدلی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق خان نے بس کی چابی ٹرانسپورٹ انچارج سردار علی کے حوالے کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس مشتاق و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد فارووق خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یونیورسٹی ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کیلئے یونیورسٹی میں ایک خوشگوار ماحول کا قیام یقینی بنانے میں اپنا کردار اداکریں۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں