بونیر،مشکل کی گھڑی میں متاثرین زلزلہ کے ساتھ ہیں، ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا، اے سی ڈگر

جمعرات 29 اکتوبر 2015 15:20

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء)اے سی ڈگر اسد سرور نے کہا ہے کہ مشکل کے گھڑی میں متاثرین زلزلہ کیساتھ ہیں ان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ضلعی انتظامیہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ سالارزئی کے پٹوارخانہ واقع جوڑ میں متاثرین زلزلہ میں ٹینٹ ،کمبل اور راشن کے تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زلزلے سے شانگلہ کے بعد ضلع بونیر وہ ضلع ہے جو زیادہ متاثر ہوا ہے۔اسی لئے ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ضلع کے کونے کونے میں متاثرین کی مدد کی جائے۔جو لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ان کو ٹینٹ فراہم کئے جاتے ہیں۔اور اس کیساتھ ساتھ متاثرین کو راشن کمبل اور گرم ملبوسات بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آجائے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سرکل گدیزئی کے تحصیلدار عبدالقیوم ،ٹاون ون کے ناظم سعید الرحمن مفکر،ضلعی کونسلر ولی رحمن ،علی رحمن بونیری اور حلقہ کے پٹواری موجودتھے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں