بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین میں قابض ریاستیں آزادی کی جدوجہد کو غیر قانونی بنانے کے لیے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہی ہیں، منیر اکرم
منگل 30 اپریل 2024 13:11
(جاری ہے)
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون کمیٹی کے 46ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اپنے تبصرے میں اپنے ساتھی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی آن انفارمیشن کے 46ویں اجلاس کی صدارت آپ کی کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے انفارمیشن ایجنڈے کے لیے پاکستان کے عزم کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری اور تکثیری قومی ریاست کے طور پر پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے اصولوں سمیت آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی،اس کے تمام مظاہر میں غلط معلومات کی روک تھام اور میڈیا کی آزادی اور تنوع کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال غیر ملکی قبضے اور جارحیت کے شکار افراد کو مجرموں میں تبدیل کرنے ،اسلامو فوبیا کو فروغ دینے کے لیے غلط معلومات اور ڈس انفارمیشن کے پھیلاؤ میں انتہائی اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان نے غلط معلومات کی روک تھام کے لئے قرارداد کا آغاز کیا، جسے گزشتہ سال متفقہ طور پر منظور کیا گیا اس کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے جلد ہی مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر معلومات کی سالمیت کے لیے بین الحکومتی طور پر وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی پیش رفت کا خیرمقدم کرے گا۔ پاکستان کو غلط معلومات کی روک تھام اور ڈیجیٹل نگرانی کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے ٹولز کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے پر توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے مندوبین کو بتایا کہ قابض حکام کی جانب سے آزادی کی جدوجہد کو غیر قانونی بنانے اور خوف، دھمکی اور تشدد کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے انفارمیشن کو مخصوص مقاصد کے لئے استعمال کرنا ، انٹرنیٹ بلیک آؤٹ، سنسرشپ اور میڈیا کے خصوصی قوانین کا استعمال مذموم منصوبہ ہے۔ قبل ازیں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو درپیش عصری چیلنجز جن میں جغرافیائی سیاسی تناؤ کی تجدید اور بگڑتے ہوئے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی کے بحران شامل ہیں کی ایک الگ معلوماتی جہت ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہمارے ارد گرد جھوٹ اور پروپیگنڈے کے پھیلتے ہوئے جال سے سچائی اور حقائق کو جاننا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے، یہاں تک کہ اقوام متحدہ بھی اپنی ساکھ اور غیر جانبداری پر حملوں کا نشانہ بنتا ہے۔ انہوں نے درست، قابل اعتماد اور بروقت معلومات کو یقینی بنانے میں کمیٹی کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں بحث کے موضوعات کا خاکہ پیش کیا، جس میں رائے عامہ کی تشکیل میں میڈیا کا کردار، شمال۔جنوب ڈیجیٹل کی تفریق کو ختم کرنا اور غلط معلومات،نفرت انگیز تقریر اور جھوٹےبیانیوں کا مقابلہ کرنا شامل ہے۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز ) کے حصول کو فروغ دینے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے سائنس پر مبنی معلومات کے استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔تاہم، ان شعبوں میں ڈیجیٹل اور تکنیکی تفریق کو ختم کیے بغیر اور ایک مساوی اور لچکدار عالمی معلوماتی منظر نامے کی تشکیل اور رابطے اور سب کے لیے ڈیٹا تک مساوی رسائی حاصل کیے بغیر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکتی۔932اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے 16 اعلی افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
نیپرا نے مالی سال 2024-2028 کیلئے کے الیکٹرک کے پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے دی
میر بہروز ریکی صدر آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسیشن کی قائمقام چیئرمین سینیٹ سے ملاقات
پاکستان سویٹ ہوم میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کے لئے فاتحہ خوانی ..
وزیراعظم شہباز شریف کاایران کے صدر اور دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پر (کل) ملک بھر میں سوگ کا ..
این پی او کا قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے لئے ملک بھر میں تکنیکی معاونت کے پروگرام کا انعقاد
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
پاکستان سویٹ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کے لئے فاتحہ خوانی کا ..
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش ..
ایمل ولی خان کا سابق جج پشاور ہائی کورٹ شیر محمد خان ایڈوکیٹ کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
وزیر اعظم ریلیف پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورز نے 10ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانےکا فیصلہ
-
سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش
-
موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے موثر منصوبہ بندی کرلی
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف سے وزیرخارجہ ترکیہ کی اسلام آباد میں ملاقات
-
”ہتکِ عزت قانون“ کی آڑ میں آزادی اظہاروابلاغ کے دستوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری ہے
-
کابینہ کو بٹھائیں گے وزیراعظم کو بلالیں گے یہ عدالتوں کا مینڈیٹ نہیں، وزیر قانون