بونیر،سیاست خدمت کی بنیاد پر کرتے ہیں،ذاتی مفادات اور روایتی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں،مولانا شیر علی حقانی

جمعہ 4 دسمبر 2015 16:21

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام یوسی ڈگر کے امیر مولانا شیر علی حقانی نے کہا ہے کہ ہم سیاست خدمت کے بنیاد پر کرتے ہیں۔ذاتی مفادات اور روایتی سیاست پر ہم لعنت بھیجتے ہیں۔گوکند روڈ پر کا کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔بعض مفاد پرست اور سیاسی کارندے ہمارے سیاسی عوامی خدمات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

ساڑھے بارہ کلومیٹر سڑک جو 14کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہوتا جارہا ہے۔یہ ممبر صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور کا یہاں کے عوام سے دلی محبت کا اظہار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوکند روڈ پر باقاعدہ کام کے آغاز کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا حضرت عمر،حسین علی آف ٹوپدرہ ودیگر کارکنان جمیعت علماء اسلام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مولانا شیر علی حقانی نے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی اپنے حلقہ نیابت میں وہ ترقیاتی کام کئے جو آج تک کوئی نہ کرسکا۔آج بے جا تنقیدیں اور سیاست چمکانے والے اس سے پہلے کہا تھے۔یہاں پر اس سے پہلے بھی منتخب نمائندے موجود تھے جو اعلیٰ عہدوں پر صوبائی حکومت میں فائیز تھے۔مگر انہوں نے پشاور کے محلات میں رہائیش اختیار کر کے یہاں کے باسیو ں کے مشکلات بھول چکے تھے۔

انشاء اللہ گوکند روڈ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے جو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ کر جمیعت علماء اسلام یہاں کے عوام کو تخفہ میں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی بونیر میں مضبوط قوت بن چکی ہے۔اور ہمارے مقبولیت کو دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے آئے روز نت نئے پروپیگنڈوں پر اتر آتے ہیں۔مگر انشاء اللہ یہ لوگ اپنے اس مذموم عزائم میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں