انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

منگل 30 اپریل 2024 22:17

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر278.40روپے سے بڑھ کر278.45روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں5پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر279.68روپے سے گھٹ کر279.63روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں42پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر297.35روپے سے گھٹ کر296.93روپے ہو گئی اسی طرح 11پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر347.81روپے سے کم ہو کر347.70روپے پر آ گئی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں