بونیر کے نواحی علاقہ کڑپہ میں پہاڑ کا تودہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق

شلبانڈئی میں قبرستان کے لاکھوں روپے کا حفاظتی پشت گرنے سے درجنوں قبریں متاثر ،چھ سے زائد میتیں دوسری جگہ دفنا دی گئیں

منگل 24 جولائی 2018 00:09

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) شدید بارش کے باعث بونیر کے نواحی علاقہ کڑپہ میں پہاڑ کا تودہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ شلبانڈئی میں قبرستان کے لاکھوں روپے کا حفاظتی پشت گرنے سے درجنوں قبریں متاثر ،چھ سے زائد میتوں کو دوسری جگہ دفنا دی گئیں ،کھڑی فصلوں کو نقصانات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے مسلسل بارش سے ضلع بونیرمیں کافی نقصانات ہوئے ہیں ،سیلابی ریلے نکل کر سڑکوں اور گلی کوچوں میں آئے ،پانچ پائیو کے علاقہ کڑپہ میں پہاڑ سے تودہ گرنے کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوگیا ،دوسری جانب شلبانڈئی میں قبرستان کا حفاظتی پشتہ گرنے سے درجنوں قبروں کو نقصان پہنچا اور چھ سے زائد میتوں کیلئے نئے قبریں کھود کر دوسری جگہ سپردخاک کردئے گئے ،قبرستان کے وٹہ گرنے کے بعد اے این پی کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی کی78قیصر ولی خان جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاررئی میں حصہ لیا اور کہاکہ کئی عرصہ پہلے بنایا گیا وٹہ گرنا عجیب بات ہے ،انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ،یاد رہے کہ بارشوں سے فصلوں کو بھی نقصانات ہوئے ہیں ۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں