ہم پختون قوم کی تحفظ کی جنگ لڑرہے ہیں،ایمل ولی خان

کے پی کے کے پختون عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک میں امن کی فضاء قائم کی،صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی

پیر 7 اکتوبر 2019 19:00

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم پختون قوم کی تحفظ کی جنگ لڑرہے ہیں۔ایک پاکستان میں صوبہ کے پی کے کے پختون عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ پختون قوم اپنے اندر اختلافات ختم کر کے ایک ہوجائے اور اگر خدانخواستہ ایسا نہ ہوا تو مجھے نہیں یقین کہ پختون قوم باقی رہ جائیگی۔

اس ملک کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں صرف پختونوں نے دی ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک میں امن کی فضاء قائم کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سات روزہ دوسرہ بونیر کے موقع پر دورے کے پانچویں روز موضوع تحصیل سالارزئی کے یونین کونسل آباخیل بامپوخہ کے حجرہ ایوب کور میں منعقدہ ایک اعظیم الشان ورکرز سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ کنونشن سے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک،اور آباخیل کے صدر محمد عزیز نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ تبدیلی کے نام نہاد علمبرداروں نے اس صوبے پر 6سالہ حکمرانی کی مگر پختونوں کی فلاح وبہبو د کیلئے کچھ نہیں کیا۔آگر کے پی کے کے عوام کیساتھ ظلم وستم کا یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم آرام سے نہیں بیٹیں گے کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں نامساعت ھاالت کے باجود پورے صوبے میں وہ ترقیاتی کام کئے ہیں جو تاحٓل کسی نے نہیں کئے۔

عوام کی نظریں ایک بار پھر سرخ جھنڈے اور باچا خان بابا کے فلسفہ پر لگی ہے انشاء اللہ ائیندہ دور میں پختون قوم ایک پلیٹ فارم پر ہونگے اور اس صوبے میں پنجابی لابی اور دیگر کا بستر گول کر رکھ دینگے۔آخر میں یوسی صدر محمد عزیز نے کامیاب کنونشن پر اپنی ٹیم اور کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں