بونیر پولیس نے سال 2021کی رپورٹ جاری کردی

مجرمان اشتہاریوں سمیت 1500،مشتبہ افراد گرفتار،جرائم پیشہ افراد کیخلاف 4950مقدمات درج کئے گئے

بدھ 29 دسمبر 2021 20:53

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2021ء) بونیر پولیس نے سال 2021کی رپورٹ جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرشید خان کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں سال 2021میں بونیر پولیس کے سالانہ کاکردگی کے مطابق 110مجرمان اشتہاریوں سمیت 1500،مشتبہ افراد گرفتار،جرائم پیشہ افراد کیخلاف 4950مقدمات درج رجسٹرڈ ،بھاری مقدار میں اسلحہ،ایمونیشن اور منشیات برآمد،سال 2021کے دوران بونیر پولیس کی کارکردگی جرائم کی روک تھام اور امن ومان کے قیام کے حوالہ سے انتہائی تسلی بخش رہا ،سا ل 2021کے دوران 1520مقدمات پر سنیپ چیکینگ،550سے زائید مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے 1500مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے،مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین دیگر مقدمات میں مطلوب 110مجرمان اشہاری گرفتار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلحہ ایمونیشن ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 55عدد کلاشنکوف،39عدد رائفل 150عدد بندوقیں،900عدد پستول 11عدد کالاکوف،5عدد ہینڈ گرنیڈ اور 15550مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے،منشیات فروشوں،موت کے سوداگروں کیخلاف بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے 153540گرام چرس 1085گرام ہیروئین ،شراب 39بوتل اور 1900گرام آئیس برآمد کئے،چوری شدہ گاڑیاں سال 2021کے دوران چوری شدہ 10عدد موٹر سائیکل جبکہ دوسرے اضلاع سے چوری شدہ 5عدد گاڑیاں برآمد ہوکر عدالت کے حکم پر حوالہ اصل مالکان کئے گئے ہیں،ضلع میں امن ومان کے قیام کے خاطر 9000سے زائید افراد کیخلاف 110/109/106/107ض ف دفعات کے تحت کاروائی انسدادی عمل میں لائی گئی ہے،بیرونی اضلاع سے آئے ہوئے لوگ جو یہاں پر غیر قانونی طور پر کرایہ کے مکانوں میں رہائیش پذیر تھے ان کیخلاف 150مقدمات کرایہ داران ایکٹ کے تحت درج کئے گئے ہیں۔

ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے خاطر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 179975افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانوں کی مد میں 4کروڑ 73لاکھ 75ہزار روپیہ قومی خزانے میں جمع کئے گئے ہیں،سال 2021کے دوران دفتر پولیس اسسٹنٹ لائین سے 6450افراد کو مختلف سروسز فراہم کئے گئے ہیں،ضلعی مصالحتی کمیٹی بونیر کو سال رواں 2021کے دوران کل 210درخواستیں بھیجے گئے جن میں سے 120درخواستوں پر فریقین کے درمیاں صلح کرا دی گئی اور 62درخواستوں کو برائے لیگل کاروائی عدالت بھیجے گئے ہیں جبکہ 38درخواستیں تاحال زیر سماعت ہیں،اسکے ساتھ ساتھ ضلع میں مزید چور چکار اور جرائم پیشہ اشخاص کے نقل وحرکت پر کھڑی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی،علاقے سے جرائم پیشہ اشخاص اور منشیات فروشان ،امن ومان خراب کرنے والوں کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے،اس طرح پر امن شہریوں کی مال وجان کی تحفظ کیلئے بونیر پولیس کی مزید کاوشیں جاری ہیں،ڈی پی او بونیر عبدالرشید خان نے جملہ ایس ڈی پی او زاور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ہے کہ امن ومان برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں اور شریف شہریوں کیساتھ اچھے روئے سے پیش آئے تاکہ عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہو۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں