بورے والا،کورونا کے بعد ڈینگی وائرس نے بھی سر اٹھا لیا،15 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

منگل 26 اکتوبر 2021 13:36

بورے والا،کورونا کے بعد ڈینگی وائرس نے بھی سر اٹھا لیا،15 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) کورونا کے بعد ڈینگی وائرس نے بھی سر اٹھا لیا،15 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق،درجنوں افراد میں ڈینگی کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں،ڈینگی سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے کے برابر۔بورے والا میں کورونا وائرس میں کمی کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران 15 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے بیشتر مریضوں کے بڑے شہروں میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی سطح پر تین مریض زیر علاج ہیں غیر سرکاری سروے کے مطابق بورے والا میں اسوقت درجنوں افراد ایسے سامنے آچکے ہیں جن میں ڈینگی وائرس کی علامات ظاہر ہوچکی ہیں جسے عام بخار سمجھ کر یہ مریض پرائیویٹ ڈاکٹرز کے پاس علاج کروا رہے ہیں جبکہ عوام محکمہ صحت کی جانب سے بتائی جانے والی ڈینگی سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہے جسکی وجہ سے یہ وائرس آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے محکمہ صحت کی طرف سے عوام الناس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈینگی کی علامات ظاہر ہوتے ہی مریض کو فوری طور پر قریبی سرکاری ہسپتال لایا جائے تاکہ اسکا بروقت علاج ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں