بوریوالا،ڈاکو گھر سے 8لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات و نقدی لوٹ کر فرار

جمعرات 16 اگست 2018 22:42

بوریوالا۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پانچ ڈاکو مقامی آئل ملز مالک کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 8لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 505ای بی کے رہائشی مقامی آڑھتی حاجی برادرز آئل ملز کے مالک حا جی محمد انور کے گھر پانچ نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے،ڈاکوئوں نے تمام اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کرایک کمرہ میں بند کر کے گھر کی چابیاں لے لیں اور گھر کی سیف الماریوں میں موجود 12 تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ، تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں