سول سوسائٹی کا مثبت کردار اداروں کیلئے سود مند ثابت ہوتا ہے، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

سماجی شعبہ اگر متحرک کردار ادا کرے تو نا صرف عوام کے اجتماعی مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے بلکہ معاشرے میں منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے، عرفان علی کاٹھیا

ہفتہ 3 نومبر 2018 21:27

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی کا مثبت کردار اداروں کیلئے سود مند ثابت ہوتا ہے۔ سماجی شعبہ اگر متحرک کردار ادا کرے تو نا صرف عوام کے اجتماعی مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے بلکہ معاشرے میں منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے بورے والا سول سوسائٹی نیٹ ورک کو ضلعی انتظامیہ کے مربوط نظام سے منسلک کریں گے اور انکی سفارشات پر ہفتہ وار عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ فوکل پرسن سے رابطہ رکھے گی اداروں کی ماہانہ کارکردگی کے حوالہ سے اجلاس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کو دعوت دی جائے گی تاکہ اٴْنکی تجاویز کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل اور اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے موجودہ نفسانفسی کے دور میں سماجی شعبہ میں کام کرنے والے افراد قابل ستائش ہیں بورے والا کی سول سوسائٹی کا کردار بلاشبہ دوسرے شہروں کیلئے قابل تقلید ہے،ان خیالات اظہار انہوں نے سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا کے زیر اہتمام سرسبز و شاداب بورے والا مہم میں اہم کردار ادا کرنے والے والینٹئرز،آرگنائزرز اور سماجی شعبہ میں کار ہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات میں ایوارڈ و اسناد تقسیم کرنے کے حوالہ سے ڈی پی ایس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر ، چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر راشد سدھو،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،پروفیسر کرامت شکیل اور ڈپٹی کنونیئر سول سوسائٹی چوہدری اصغر علی جاوید نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن شیخ شہزاد مبین اور کنونیئر عبدالرئوف چوہدری نے کہا کہ سول سوسائٹی نیٹ ورک کے قیام کا مقصد انتظامیہ اور عوام کے مابین پل کا کردار ادا کرنا ہے جس کے تحت ہم عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے مثبت تجاویز کے علاوہ اداروں کی کارکردگی بارے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدگی سے آگاہ کرنا ہے ۔

شہر میں امن و امان کے قیام اور معاشرتی ترقی کیلئے سول سوسائٹی عوام کو شعور اور آگاہی دینے میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید نوید عالم،ڈی ایس پی حافظ خضر زمان،ایس ڈی او انہار چوہدری محمد طارق،صوبائی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری خالد محمود چوہان،پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری اعجاز اسلم،بلدیہ اپوزیشن لیڈر غلام مصطفیٰ بھٹی،سٹی صدر ملک فاروق احمد اعوان،جنرل سیکرٹری سردار راشد عظیم،کونسلر بلدیہ میاں خالد حسین،پرنسپل سپیرئیر کالج میاں آصف سردار،پرنسپل اسپائر کالج سید حماد گیلانی،وائس پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر ایاز حسین،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد عمران بھٹی،ضلعی صدر کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان،انجمن تاجران کے سنیئر عہدیداران چوہدری صغیر رامے،چاچا ملک محمد اسلم،ٹی ایس او محمد جمیل اور شہر کی دیگر سیاسی و سماجی اور مذہنی تنظیموں کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

#

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں