بورے والا،ریسکیو 1122کے زیر اہتمام یوم پاکستان جوش خروش سے منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:01

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) ریسکیو 1122کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان جوش خروش سے منایا گیا اس سلسلہ میں سٹی سکول میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل انچارج 1122 بورے والا مہدی حسن ظفر تھیاس مو قع پرمہمان خصوصی مہدی حسن ظفر اور پرنسپل امجدحسین نے پرچم کشائی کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ قرارداد یوم پاکستان علامہ اقبال اور قائداعظم کے نظریات کی یاد دہانی کا دن ہے ،ریسکیو اور سول سوسائٹی نیٹ ورک اس سلسلہ میں پر عزم ہے کہ سبز ہلالی پرچم کی مناسبت سے شہر اور ملک کو ہرا بھرا کر دیں گے،اس موقع پر پرنسپل امجد حسین اور مہدی حسن ظفر نے ملکر پرچم کشائی کی،اس موقع پر انہوں نے سکول کے لان میں پودے لگائے،تقریب کے اختتام پر عوام میں جذبہ حب الو طنی اجاگر کرنے کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹیشن کوارڈینیٹر شبیر شاہ،کمیونٹی انسٹرکٹر کنول شہزاد بلوچ ریسکیو اہلکاروں اور سکول طلباء نے شرکت کی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں