بورے والا،ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:45

بورے والا۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں سات نامعلوم افراد راہگیروں سے ہزاروں کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 160(ای بی) کا رہائشی مزمل اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بورے والا سے اپنے گائوں جا رہا تھا کہ راستے میں 4 نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر 10ہزار روپے اور ایک عدد موبائل فون چھین لیا جبکہ دوسری واردات میں چک نمبر 433 ای بی کے بس سٹاپ پر کھڑے ایک شخص خالد سے 3 نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر 50 ہزار کی نقدی اور ایک طلائی انگوٹھی چھین لی اور فرار ہو گئے دونوں واقعات بارے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں