عمران خان نے کرپشن کے خاتمہ اور لٹیروں سے قومی دولت وصول کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،چوہدری طارقمسعودگجر ایڈوکیٹ

ًعمران خان ہی ملک کو اس کے اصل مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،سابق سٹی ناظم پی ٹی آئی امیدوار

پیر 28 ستمبر 2020 22:41

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) عمران خان نے کرپشن کے خاتمہ اور لٹیروں سے قومی دولت وصول کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان ہی ملک کو اس کے اصل مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق سٹی ناظم پی ٹی آئی امیدوار چیئر مین ٹائون کمیٹی گگو منڈی چوہدری طارق مسعودگجر ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک سے کرپشن کیء خاتمے اور قومی لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت ہر حال میں وصول کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم بنے کے بعد دنیا کے اہم ممالک میں پاکستان کی ساکھ بہتر ہوئی ہے اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں چوہدری طارق مسعود گجر نے کہا کہ عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے خوشحال ممالک میں ہو گا اور لوگ روز گار کے لیے پاکستان کا رخ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں