چاغی، قحط سالی سے متاثرہ 300 سے زائد گھرانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کردی گئیں

منگل 18 دسمبر 2018 16:49

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ضلع چاغی کے قحط سالی سے متاثرہ 300 سے زائد گھرانوں میں امدادی اشیاء اور راشن تقسیم کردی گئی۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کی حکام کے مطابق اشیائے خوردونوش، بستر اور روز مرہ ضروریات کے سامان پر مشتمل امدادی اشیاء کو یونین کونسل صدر کے 25 دیہاتوں میں تقسیم کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جن گھرانوں میں امدادی اششئی اشیاء اور راشن تقسیم کی گئی ان میں خواتین، بچوں اور بزرگ افراد کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ذرائع کے مطابق آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھیجا گیا امدادی اشیاء دالبندین کے مختلف گوداموں میں رکھے گئے ہیں جن کو بتدریج تقسیم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں