چاغی، حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی کامعروف مائنز اونر عبدالمجید نوتیزئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:28

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ممبر اور رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں قبائلی شخصیت و معروف مائنز اونر عبدالمجید نوتیزئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک قبائلی شخصیت پر حملہ ایک سوالیہ نشان ہے جب اہم شخصیات محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا حال ہوگا انہوں نے کہا کہ چاغی ایک پرامن ضلع رہا ہے اب نہ جانے اسے کس کی نظر لگ گئی کہ آئے روز بلوچی روایات اور چادر و چاردیواری کی تقدس پامال ہوتا رہتا ہے جو قابل قبول نہیں انہوں نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ عبدالمجید نوتیزئی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے اور حملہ آور پکڑا گیا انہوں نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے اصل ماسٹر مائنڈ کو قانون کے شکنجے میں لاکر سزا دی جائے تاکہ آئندہ چاغی کی پرامن ماحول اور بلوچی روایات کی پامالی نہ ہو اور اعلی شخصیات کے ساتھ ساتھ عام عوام کی جان و مال محفوظ رہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں