بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر چاغی

منگل 30 اپریل 2024 11:10

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے انسداد پولیو کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پولیو ایک موذی بیماری ہے بچے ہمارا مستقبل ہیں انکو بیماریوں سے بچانا ہماری بالخصوص والدین کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی بھرپور کامیابی کے لیے انتظامیہ بھر پور تعاون کررہی ہیں یہ مہم صرف محکمہ صحت کی نہیں ہے بلکہ ہم سب کی ہے اس مہم کو ایک ذمہ داری سمجھ کر اس میں حصہ لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپیل کی کہ معاشرے کے تمام طبقات بڑھ چڑھ کر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں پولیو ایک خطرناک مرض ہے اسکے خاتمے کے لیے عوام بھرپور ساتھ دیں تاکہ پولیو کی مرض کا خاتمہ ہوسکے، خاص کر والدین اور معاشرے کے تمام مکتبہ فکر کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تا وقتیکہ کہ اس موذی بیماری سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل اور ہمارا پیار ملک پولیو سے پاک ہو جائے ۔\378

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں