چکوال پریس کلب میںبلاتفریق ممبر شپ دینے پر کام شروع ہوگیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:19

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) چکوال پریس کلب میں بلاتفریق ممبر شپ دینے پر کام شروع ہوگیا ہے۔ ہفتے کے روز چیئرمین چکوال پریس کلب نے جنرل باڈی کی منظوری کیساتھ پانچ سینئر صحافیوں کو پریس کلب کی رکنیت دے دی ہے۔ ان سینئر صحافیوں میں محمد شفیق ملک نوائے وقت، فہیم اختر ملک ایشین نیوز، امجد مسعود 92نیوز، فیصل اعوان پبلک نیوز چینل،ڈاکٹر اظہر اعوان اوصاف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان پانچوں صحافیوں کی ممبر شپ کا نوٹیفکیشن چیئرمین پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے جاری کردیا ہے۔ چیئرمین پریس کلب نے صدر ارشد محمود عباسی، ذوالفقار میر، محمد خان عاقل اور فخر محمود مرزا پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے جو ممبر شپ کیلئے آنے والے درخواستوں پر اپنی سفارشات مکمل کریں گے اور بلاتفریق چکوال پریس کلب کے آئین اور قواعد و ضوابط پر پورے اترنے والے صحافی کو چکوال پریس کلب کا ممبر بنایا جائے گا۔ تمام صحافیوں سے استدعا کی گئی ہے کہ جو صحافی چکوال پریس کلب کی رکنیت حاصل کرنا چاہتا ہے اپنی درخواست فوری طور پر سیکرٹری فنانس عارف محمود کھوکھر کے پاس جمع کروائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں