کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی

خاتون افسران سے بد تہذیبی سے پیش آئی اور موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہی، قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا

بدھ 1 مئی 2024 22:36

کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی کرنے والی خواتین کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ،ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خاتون افسران سے بد تہذیبی سے پیش آئی اور موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہی،قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹروے کلر کہار کے قریب خاتون ڈرائیور کی پولیس افسران سے بد تمیزی کی ویڈیو سامنے آگئی ،ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خاتون ڈرائیور انتہائی لاپروائی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی،واقعہ اج کلر کہار کے قریب پیش ایا،خواتین ڈرائیور کو اوور سپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا تھا،خواتین موٹروے پولیس افسران سے بد تہذیبی سے پیش ائیں اور مسلسل موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہیں ،ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس افسران کے سمجھانے کے باوجود خواتین نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور مسلسل مختلف قسم کے دباؤ ڈالتی رہی خواتین ٹریفک وائلیشن پر جرمانے کیے بغیر وہاں سے چلی گئی،موٹروے پولیس نیمزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں