چکوال میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

اتوار 14 اپریل 2024 22:00

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) چکوال میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے چھری کے وار کر کے بیوی کو قتل کر ڈالا۔پولیس نے بیوی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

مقتولہ کے والد نے بتایا کہ بیٹی کی ایک سال قبل شادی کی تھی اور اٴْسے ڈیڑھ ماہ قبل بیٹی پیدا ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش پر داماد ناراض تھا، جسے متعدد بار سمجھایا تھا۔مقتولہ کے والد نے یہ بھی کہا کہ قتل سے پہلے رات کو بیٹی کا فون آیا کہ خاوند قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں