چکوال، 48 غریب و مستحق افراد کی بچیوں کی شادی کیلئے 12لاکھ روپے کی خطیر رقم تقسیم

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:43

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) قصبہ ڈنڈوت میںعلاقے کی48 غریب اور مستحق افراد کی بچیوں کی شادی کیلئے 12لاکھ روپے کی خطیر رقم تقسیم کردی گئی۔ چیف وارڈن سول ڈیفنس راجہ مجاہد افسر کی رہائشگاہ پر منعقد ہونے والے اس اجلا س میں مستحقین والدین میں جہیز فنڈ کی نقد رقم تقسیم کی گئی جبکہ معروف نعت خوان احمد علی حاکم نے بعد ازاں اپنے روحانی کلام سے محفل کو گرمایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ مجاہد افسر نے کہا کہ کم وسائل والے لوگوں میں آسانیاںبانٹنا میرے مرحوم والد راجہ افسر خان کا مشن تھا جس کو میں پوری کوشش کرکے اسے آگے بڑھانے میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے اور جب آپ لوگوں میں آسانیاں بانٹیں گے تو اللہ تعالیٰ بھی آپ کو بدلے میں ترقی خوشحالی اور آسانیاں فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں