سستی روٹی پروگرام پر عمل درآمد کے جائزہ کیلئے ڈپٹی کمشنر چکوال کی مختلف علاقوں میں انسپکشن

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:43

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کے سستی روٹی پروگرام پر عمل درآمد کے جائزہ کیلئے ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے اے سی چکوال کے ہمراہ ڈھڈیال اور چکوال شہر میں بھون روڈ اور تلہ گنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں اچانک انسپکشن کر کے ہوٹلوں اور تندوروں پر روٹی اور نان کے اوزان اور نرخوں کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے چیکنگ کے دوران موقع پر موجود صارفین سے روٹی اور نان کے نرخ اور وزن کے بارے میں دریافت کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ سستی روٹی پروگرام کے سلسلہ میں انہیں تندوروں سے روٹی اور نان حکومت پنجاب کے مقرر کردہ وزن اور نرخ کے مطابق میسر ہیں تاہم انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ہوٹل اور تندور مالکان کی طرف سے روٹی اور نان کے وزن میں کمی اور مقررہ نرخ سے زائد قیمت کی وصولی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم میں ٹیلی فون نمبر 0543660250 پر فوری اطلاع دی جائے تاکہ قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے ہوٹلوں اور تندوروں پر سستی روٹی پروگرام کے آگاہی بینرز بھی چیک کیے۔ انہوں نے چیکنگ کے دوران ہوٹل و تندور مالکان کو تاکید کی کہ سستی روٹی پروگرام کے تحت عوام الناس کو روزانہ بنیاد پر روٹی اور نان کی فراہمی حکومت پنجاب کے مقرر کردہ وزن اور نرخ کے مطابق یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں