کریمنل ماڈل کورٹ کا فیصلہ،بھاری منشیات کا ملزم بری

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) کریمنل ماڈل کورٹ کا فیصلہ،بھاری منشیات کا ملزم بری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

کلرکہار پولیس نے مکھیال کے رہائشی منیر حسین ولد فیروز خان کو شک کی بناء پر گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2428 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف زیر دفعہ نائن سی مقدمہ درج کیا تھا،جسکا ٹرائل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کریمنل ماڈل کورٹ چکوال محمد عبدالجبار نے کیا،دوران ٹرائل پولیس ملزم پر اپنا جرم ثابت نہ کر سکی،عدالت نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ملک اظہر حسین اعوان سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال کے معتبر قانونی دلائل کی روشنی میں ملزم پر لگایا گیا الزام بے بنیاد تصور کرتے ہوئے عدم شواہد کی بناء پر باعزت بری کر دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں