چکوال ،باراتیوں کی بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی،ایک بچہ جاں بحق ، نو افراد زخمی

پیر 23 جون 2025 04:05

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)کوٹ شمس کوٹ قاضی روڈ پر باراتیوں کی بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، ایک بچہ جاںبحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے،باراتی بس کے اوپر کچھ بچے سوار تھے جو بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث نیچے گر ے اور زخمی ہو گئے،حادثے میں ایک 14 سالہ لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ قاضی منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور اوورلوڈنگ کے باعث پیش آیا۔زخمی افراد کا تعلق زیادہ تر رکھی اور موسیٰ خیل سے تھا اور وہ بارات کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔بیڈ فورڈ بس جو کہ کوٹ شمس کے قریب بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی جو کہ (رکی) ضلع میانوالی سے بارات کے لیے واپس جا رہے تھے بس میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا اور کچھ افراد بس کی چھت پر بھی سوار تھے جو بجلی کی تاروں سے ٹکرائے اور روڈ پر گرنے کے نتیجہ میں سوار لوگوں میں سے ایک بچہ محمد جنید ولد محمد ریاض سکنہ رکی ضلع میانوالی بعمر 12/13 سال جانبحق ہو گیا جبکہ 8 سے 10 افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

کوٹ شمس علاقہ تھانہ لاوہ میں بس کا بجلی کی تاروں سے ٹکرا جانے کا واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے فوری نوٹس لیا۔ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل یاسر مطلوب کیانی، ڈی ٹی او چکوال سرفراز احمد، ایس ایچ او تھانہ لاوہ طیب کمال سب انسپکٹر ہمراہ فورس موقع پر پہنچے اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا ۔ ریسکیو1122کی ٹیموں نے بچے کی نعش کو بغرض پوسٹمارٹم ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیاجبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے بی ایچ یو کوٹ قاضی پہنچا دیا گیا ہیاور باقی تمام افراد کو ایس ایچ او تھانہ لاوہ سب انسپکٹر طیب کمال متبادل بس میں رکی ضلع میانوالی روانہ کردیاگیا۔

بس کا ڈرائیور گرفتار ہے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں