چکوال شہر کی صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے ماسٹر پلان بنایا جا رہا ہے،چیف آفیسر بلدیہ

منگل 25 جنوری 2022 17:13

چکوال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) چیف آفیسر بلدیہ زاہد خلیل نے کہا ہے کہ چکوال شہر کی صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے ایک ماسٹر پلان بنایا جا رہا ہے جس پر بہت جلد عمل درآمد ہوتا نظر آئے گا ۔یہ بات انہوں سیکڑیری چکوال پریس کلب ذوالفقار میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

سیکڑیری جنرل چکوال پریس کلب ذوالفقار میر نے چیف آفیسر کی توجہ چکوال پریس کلب کے اطراف موجود گندگی کی طرف مبذول کرائی جس پر انہوں نے فوری ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ پریس کلب جو کہ ضلع کی پہچان ہے اس کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے وہ بھرپور تعاون کریں گے۔بعدازاں چیف آفیسر بلدیہ زاہد خلیل نے چکوال پریس کلب کا دورہ کرکے خود صورت حال کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں