ڈھڈیال میں دو مساجد کے منتظمین کیخلاف مقدمہ اورایک شخص سے اسلحہ برآمد

منگل 22 اگست 2017 19:13

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) ڈھڈیال پولیس نے ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ کے حکم پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران دو مساجد کے منتظمین کیخلاف مقدمہ اور ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد مالک نے قصبہ لوہیسر میں دوران پڑتال منتظم مسجد خالد محمود ولد محمد نواز جس نے مسجد کی چھت پر دو غیر قانونی لائوڈ سپیکر نصب کر رکھے تھے جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ایک لائوڈ سپیکر کی اجازت ہے ، ادھر قصبہ مونا میں امام مسجد صادق ولد جبار ساکن گلگت جس نے مسجد پر دو غیر قانونی لائوڈ سپیکر نصب کررکھے تھے اس کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئی محمد امین نے گشت کے دوران روزی خان ولد امیر خان ساکن سڈہانڈی کے قبضہ سے رائفل اور کارتوس برآمد کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں