ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کا ڈی ایچ کیو ہسپتال پر اچانک چھاپہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 12:39

ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان  مندوخیل کا ڈی ایچ کیو ہسپتال پر اچانک چھاپہ
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،حضرت علی عطار) ڈی سی چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے آج ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کا اچانک چھاپہ مارا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور تمام غیر حاضر ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کا نوٹس لیا ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور سٹاف کی غیرحاضری پر کوئی نرمی نہیں بھرتی جائیگی غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اور ڈی سی چمن کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ وہ اپنے دفتر جانے سے پہلے سپتال کا وزٹ کیا کریں گے کیونکہ چمن میں اتنا بڑا ہسپتال مریضوں کے علاج کے لئے بنا ھے اور اگر اس میں ڈاکٹرز اور دیگر ہسٹاف غیرحاضر ھوں گے تو مریضوں کا علاج کون کریگا اور جو ڈاکٹر سرکاری ڈیوٹی کے دوران اپنا پرائیویٹ کلینک چلائے گا ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں