پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایئر ایمبولینس سروس پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس،پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ‘ بریفنگ

جمعہ 26 اپریل 2024 20:09

پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایئر ایمبولینس سروس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میںایئر ایمبولینس سروس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائر ہ کار کو بتدریج وسعت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوردراز علاقوں میں حادثہ کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں،تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کریں گے۔ ایمرجنسی کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس مہیاہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس کو دیگر صوبوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لئے فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس،ڈی جی ریسکیو سروسزاور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں