بلوچستان جے وی ٹیچرز کے فورم کے بیان پر سیکرٹری ایجوکشن بلوچستان کا نوٹس پراٸمری سکولوں کو معیاری اور پورا سامان فراہمی کا وعدہ کیا

Hazrat ali attar حضرت علی عطار پیر 20 ستمبر 2021 18:10

بلوچستان جے وی ٹیچرز کے فورم کے بیان پر سیکرٹری ایجوکشن بلوچستان کا نوٹس پراٸمری سکولوں کو معیاری اور پورا سامان فراہمی کا وعدہ کیا
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) چمن سیکرٹری ثانوی تعلیم محمد حیات کاکڑ اور ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کوئٹہ ڈویژن سید عبدالکلیم شاہ کا دورہ چمن.

(جاری ہے)

دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود خان، ڈی او ای میل تاج وطن دوست، ڈی او ای فیمیل حلیمہ باجی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن چمن عبدالقدوس خان، قلعہ عبداللہ آغا امین، دوبندی حاجی سعداللہ، گلستان عبدالمنان بھی تھے
گورنمنٹ ہائی اسکول پرانا چمن میں میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، کلاسس کا معائنہ کا کیا، اچھی نظم ونسق قائم کرنے پر ہیڈ ماسٹر طاہر محمود صاحب کو داد دیا اسی طرح گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول چمن میں بھی جاری ترقیاتی اسکیمات دیکھے، آئی سی ٹی لیب کا دورہ کیا، کلاسس میں طلباء سے ملے، سیکرٹری صاحب نے پرنسپل کی شاندارکاوشوں کو سراہا
اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی اور وائس پرنسپل حاجی محمد انور نے آفیسران کو ادارے کے متعلق تفصیلی بریفنگ بعد میں ڈی سی کمپلیکس میں ضلع قلعہ عبداللہ کے تمام کلسٹر ہیڈز کے میٹنگ کی صدارت کی میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی عبدالنافع ہیڈماسٹر نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈی ای او عبدالقدوس اچکزئی نے انجام دئیے
تقریب سے سیکرٹری تعلیم محمد حیات کاکڑ، ڈویژنل ڈائریکٹر سید عبدالکلیم شاہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود خان نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم محمد حیات کاکڑ نے کہا کہ کلسٹر بجٹ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے پروکیورمنٹ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے خریداری کیا جائے سامان کی کوالٹی اور کوانٹٹی کا خیال رکھا جائے تمام فیڈنگ سکولوں کو سامان کی فراہمی آپ کی فرائض منصبی میں شامل ہے سامان کی خریداری سے قبل لوکل ایجوکیشن کونسل، لوکل پرچیز کمیٹی اور پیرنٹ ٹیچر سکول منیجمنٹ کمیٹیاں بنائی جائے ان کمیٹیز میں شامل ممبران کی مشاورت سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے بعدازاں کلسٹر ہیڈز کی جانب سے سوالات جوابات سیشن بھی کئے گئے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں