پاکستان کیخلاف دنیا بھر کے یہود و نصاریٰ برسرپیکار ہیں ،اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان رہتی دنیا تک قائم دائم رہنے کیلئے بنا ،نشاء اللہ رہے گا،

بلوچستان عوامی پارٹی ماضی میںبرسراقتدار رہنے والے حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی بجائے ذاتی مفادات کیلئے کام کیا جس کی وجہ سے بلوچستان پسماندہ اور عوام میں احساس محرومی پایا جاتاہے،قائدین کا جلسے سے خطاب

جمعہ 13 جولائی 2018 18:27

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے قائدین نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف دنیا بھر کے یہود و نصاریٰ برسرپیکار ہیں لیکن اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان رہتی دنیا تک قائم دائم رہنے کیلئے بنا اورا نشاء اللہ رہے گا،سابق وفاقی حکومت نے پانچ سال کے دوران 5ہزارارب کی پی ایس ڈی پی میں سے بلوچستان کو صرف 300ارب دیئے ہیں قوم پرست اور مذہبی جماعتیں اپنی سیاست کیلئے آج دین اور ثقافت کو بیچ رہی ہیںعوام 25جولائی کو ووٹ کی طاقت کے ذریعے انکو مسترد کرکے حقیقی نمائندوں کا چناؤ کریں ، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے جب تک بلوچستان ترقی نہیں کریگا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال خان ،جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ، سینئر نائب صدر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، ملک خدا بخش لانگو نے جمعہ کو چمن میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میر جام کمال خان نے کہا کہ ماضی میںبرسراقتدار رہنے والے حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی بجائے ذاتی مفادات کیلئے کام کیا جس کی وجہ سے بلوچستان پسماندہ اور عوام میں احساس محرومی پایا جاتاہے آنے والے ڈور میں وہ جماعتیں اور نمائندے ایوان میں جائیں گے جنہوں نے عوام اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہوگا کیونکہ جو جماعتیں زبانی جمع خرچ کرکے عوام کو خوشنمانعروں سے ورغلانے کی کوشش کریں گی عوام انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے معرض وجود میں آئی ہے اس لئے جماعت میں کسی قسم کا کوئی تعصب نہیں پایا جاتا جماعت میں پنجابی ،پشتون ،بلوچ،سندھی ،سرائیگی ،ہزارہ سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اس جماعت کے پلیٹ فارم سے متحد ہوکر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں کیونکہ 25جولائی کا سورج عوام کے ووٹوں کی طاقت سے بی اے پی کی کامیابی کی نویدلیکر طلوع ہوگا ۔

جام کمال خان نے کہا کہ ماضی میں سیاستدانوں نے بلوچستان کے لوگوں کو رنگ و زبان ،علاقوں سمیت تعصب کی بنیاد پر تقسیم کرکے اپنے مفادات حاصل کئے لیکن ہماری جماعت بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے تاکہ 60سالہ محرومیوں کو دور کرکے صوبے کے مسائل کو حل کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ قوم پرست اور مذہب پرست آج اپنی سیاست کیلئے دین اورثقافت کو بیچ رہے ہیں مذہب پرستوں کا اصل مقصد اسلام نہیں بلکہ اسلا م آباد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال بلوچستان کے بلوچ اور پشتون قوم پرست صوبے اور وفاق میں مسلم لیگ (ن) کے اتحادی رہے ہیں وفاق نے پانچ سال کے دوران 5ہزار ارب کی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو صرف 300ارب روپے دیئے جوکہ آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔انہوں نی کہا کہ وفاق کی طرف سے بلوچستان کو ملنے والے فنڈز بھی قوم پرست جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ نہیں کرسکیں ہر سال اربوں روپے لیپس کرکے واپس بھیج دیئے گئے ہیں جو قوم پرستوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی یہاں بسنے والی تمام اقوام کی اپنی جماعت ہے اس لئے قوم پرست اور مذہبی جماعتوں سے لوگ مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔منظور کاکڑ، کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، ملک خدا بخش لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے اپنے مفادات کیلئے یہاں صدیوں سے بھائیوں کی طرح زندگی بسر کرنے والی اقوام میں نفرتیں پیدا کرکے اپنے مفادات حاصل کئے لیکن اب عوام انکے بہکاوے اور خوشنما نعروں میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون قوم پرست جماعتوں کی کرپشن اورعوام کے ساتھ نا انصافیوں کی وجہ سے بلوچستان عوامی پارٹی کا قیام عمل میں آیا جس میں ہر زبان بولنے والے لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہ کچھ عناصر کہتے ہیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی پارٹی ہے میں انہیں بتانا چاہتاہوں کہ اسٹیبلشمنٹ بھی ہماری اپنی ہے لیکن یہ عناصرپارلیمنٹ میں بیٹھ کر ملک اور قوم کے خلاف و زبان استعمال کر رہے ہیں جو پاکستان دشمن قوتیں استعمال کرتی ہیں آج قوم پرست جماعتیں بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام سے خوفزدہ ہیں اوروہ پارٹی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہی ہیں جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے جسکے خلاف دنیا بھر کے یہود نصاری برسرپیکار ہیں پاکستان رہتی دنیا تک قائم و دائم رہنے کیلئے بنا ہے اورانشاء اللہ قائم رہے گا کوئی بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ انہو ں نے کہا کہ چمن میں آج کے کامیاب جلسے نے بلوچستان عوامی پارٹی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے اورانشاء اللہ 25جولائی کا سورج بلوچستان عوامی پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔انہوں نے چمن میں کامیاب جلسہ کے انعقاد پر کیپٹن عبدالخالق اچکزئی کو مبارکباد پیش کی۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں