مظلوم اولسی تحریک کے زیراہتمام 14 اگست جشن آزادی کی مناسبت سے سینکڑوں گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں پرمشتمل کارریلی

پیر 13 اگست 2018 23:59

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) مظلوم اولسی تحریک کے زیراہتمام 14 اگست جشن آزادی کی مناسبت سے سینکڑوں گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں پرمشتمل کارریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ورہنمائ مظلوم اولسی تحریک محمدصادق خان اچکزئی کررہے تھے ریلی کے شرکائ نے پاکستانی پرچم قومی رہنما?ں کے تصاویر اٹھائے مختلف شاہراہوں ،تاج روڈ ،مال روڈ ،بائی پاس روڈ ،بوغرہ روڈ ،ٹرنچ روڈ پر گشت کیااس موقع پرفضائ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ریلی میں ہزاروں پشتون قبائل نے شرکت کی علاقہ عمائدین کے بینافلیکس اٹھارکھے تھے سٹی روڈ ،کالج روڈ ،بائی پاس روڈ پرانہ چمن روڈ حاجی صادق خان گودام پر اختتام پذیرہوئی اور ایک جلسہ عام میں تبدیل ہوئی جس سے صدر مرکزی انجمن تاجران محمدصادق خان اچکزئی ،حاجی فیض اللہ خان اچکزئی ،قاری عطائ اللہ مسلم ،حاجی عبدالرازق ،طوفا ن خان ،صاحب جان اچکزئی ،حاجی خواجہ محمد اکا ،درانی اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کی بقائ وسلامتی استحکام کیلئے جشن آزادی کو جوش وخروش ملی جذبے اورشایان شان طریقے سے منانے کامقصد دشمن پرواضح کرناہے کہ ہم مال روڈ پر بم دھماکے سے خوفزدہ نہیں بزدل دشمن جتنا چاہے ہمیں ڈارنے کی کوشش کریں ہم ہمت نہیں ہاریں گے بلکہ ہمارے حوصلے اوربھی بلند ہیں دشمن کو ہماری جشن آزادی ہضم نہیں ہورہی ہے یہ دن ان کے آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتاہے پاکستان سے محبت ہمارے رگوں میں خون کی طرح دوڑتاہے پاکستان سے محبت ہمارے رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے پاکستان صرف ملک نہیں نظریہ کانام ہے امن کا سورج طلوع ہونے والاہے تاریک رات کے بعد روشن صبح بھی ہوتا ہے آزادی میں لوگوں کا بے پناہ والہانہ محبت ملک سے وفاداری کاثبوت ہے سبز ہلالی پرچموں کی بہار سے وطن دوستی کا اچاتاثر ابھراہے وطن عزیز کی آزادی کیلئے اسلاف نے تن من دھن قربان کردیا ہماراملک ایٹمی لحاظ سے طاقتور ممالک کی فہرست میں شامل ہے مظلوم اولسی تحریک کے کارکنوں نے قومی جذبے سے آزادی کادن مناکر سر فخر سے بلند کیاآزادی کے قدردان قوموں کو ہے جن کی غلامی کی زندگی گزاررہے ہیں پاکستان ہمارے بزرگوں کی جہد مسلسل کاصلہ ہے ہماری پہچان سب سے پہلے ایک پاکستانی ہوناہے ہی یوم آزادی کا ہم سب کیلئے پیغام ہے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں