بلوچستان حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے اے این پی کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اصغرخان اچکزئی

ہفتہ 10 نومبر 2018 21:02

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے چمن کے صادق کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا اور کرکٹرزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن کے عوام کا اسپورٹس سے دلی لگاو ہے کرکٹ فٹبال کراٹے باکسنگ سمیت کھیلوں کے مختلف شعبوں میں چمن کے کھلاڑیوں نے علاقے صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں ہو ں یا حکومت سے باہر مگر کھیلو ں کی ترقی وترویج میں ہمیشہ عوامی نیشنل پارٹی نے بڑا کردار ادا کیا ہے سیاست سے بالاتر ہو کر چمن میں ہو یا صوبے کے کسی بھی شہر میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کھیلوں کے کسی بھی میدان میں ہمیں موجود پائیں گے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے اے این پی کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس سلسلے میں کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ کو چمن میں مدعوں کیا گیا تھا مگر ایک ناخشگوار واقعہ رونما ہونے کے سبب فٹبال کے اس میگا ایونٹ اور صوبائی وزیر کھیل کا دورہ ملتوی کرنا پڑا مگر دوبارہ اسپورٹس کے اعلی حکام کو جلد ہی چمن مدعوں کیا جائے گا جن میں چمن کے اسپورٹس سے متعلق مسائل کے حل کی بھرپور کوشش کی جائے گی اصغرخان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نوجوان نسل کی پارٹی ہے جوتعمیر و ترقی کے ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے عوامی نیشنل پارٹی ملکی حالات سمیت نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما اور انہیں مستقبل کے چیلنجوں سے نبرد آزماہونے کے قابل بنانے کے آرزو مند ہیں عوامی نیشنل پارٹی صوبے میں سکول وکالج سے لیکر تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی چاہتے ہیں اور یہی صوبائی حکومت کی پالیسی بھی ہے صوبے کی ہر تحصیل میں سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر اور پہلے سے موجود سٹیڈیمز میں بہتری کے منصوبے پر کام شروع کیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ کھیلوں سے وابستہ تنظیموں کی حوصلہ افزائی میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ مختلف کھیلوں کے سپورٹس سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ملکی اور عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں ہماری پارٹی اور صوبائی حکومت کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گیاس سے قبل صادق کرکٹ اسٹیڈیم میں آل ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ چمن ایم پی اے اصغرخان اچکزئی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بحثیت مہمان خسوصی فائنل میں پہنچنے والے ٹیموں افغان کرکٹ کلب اور چمن لائنز کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی تحصیلدار بہادرخان بنگلزئی ضلعی صدر اے این پی اسدخان اچکزئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اخترگلفام پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نورزمان اچکزئی حاجی عمران خان اچکزئی نعمت اللہ سرحدی جلال اچکزئی اور دیگر بھی ہمراہ تھے کرکٹ میچ فائنل میں چمن لائنز نیافغان کرکٹ کلب کو چھ وکٹوں سے ہرا کر فائنل جیت لیا فائنل کے اختتام پر اصغرخان اچکزئی نے دونوں ٹیموں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں افشلزمیں انعامات تقسیم کیے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں