ضلع قلعہ عبداللہ میں شجرکاری مہم 2019کا افتتاح

ہفتہ 9 فروری 2019 19:16

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں بھی2019 شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں بھی2019 شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا،شہرکے مختلف مقامات مین کالج روڈ،تاج روڈ مال روڈ اور مختلف سرکاری مراکزڈی سی کمپلیکس ،جوڈیشنل کمپلیکس ،ڈی ایچ کیو سول ہسپتال،کچہری اور دیگر مراکز میں پودے لگائے گئے شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یاسر دشتی، اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ آغا ،سیشن جج عمران صدیقی،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرسعید اچکزئی،ایم ایس ڈاکٹر عصمت اللہ اچکزئی،ایس ایچ او گل محمد اعوان نے پودے لگاکر مہم کا افتتاح کیا مہم کے پہلے مرحلے میںشہرکے مختلف مقامات پر 500 پودے لگائے جائینگے جبکہ اس مہم میںڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ میں 16ہزار پودے لگائے جائینگے افتتاح کے موقع پر اے ڈی سی، سیشن جج ،اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایف اونے عوام سے اپیل کی کہ ماحول کو صاف رکنے کیلئے وہ بھی اپنے گھروں اور شہر میں جگہ جگہ پودے لگائیں تاکہ ہمارے ماحول کی فضاء صاف ہو سکیںاور ہمارا ملک سرسبز اور شاداب رہیں۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں