علاقے لوگوں کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں، کوئی کوتاہی یا غفلت نہیں کریں گے، اصغر خان اچکزئی

جمعرات 15 اکتوبر 2020 23:44

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2020ء) رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ علاقے لوگوں کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں چمن مال روڈ اور تاج روڈ چوک کو میونسپل کارپوریشن چمن کے فنڈز سے تعمیر کیا گیا ختم نبوت چورنگی کے افتتاح کے مو قع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر چمن حاجی محمد سلیم اچکزئی نے بر یفینگ دی۔ رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ یہ ہم سب کے دلوں کا ایک ہی آواز کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کو زندگی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمن سمیت ضلع قلعہ عبداللہ کے عوام کی مسائل حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے لائیں گے اور ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گے۔ جس پر چمن کے عوام اور ختم نبوت انٹرنیشنل مومنٹ بلوچستان نے رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی اور ایڈمنسٹریٹر/چیف آفیسر چمن حاجی محمد سلیم اچکزئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جس نے ختم نبوت کے نام سے چورنگی تعمیر کیا اور باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا۔ اس تقریب میں علاقے کے علما کرام, سیاسی رہنماں, تاجر اور دوکاندار حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں