ضلع قلعہ عبداللہ میں تعلیمی معیار بہتر کرنے کیلئے ضلعی تعلیمی آفیسران اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،اصغر خان اچکزئی

تعلیمی ادارے ہر صورت فعال کئے جائیں اور اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے ، رکن صوبائی اسمبلی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 00:04

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں تعلیمی معیار بہتر کرنے کیلئے ضلعی تعلیمی آفیسران اپنا بھر پور کردار ادا کریں تعلیمی ادارے ہر صورت فعال کئے جائیں اور اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید عبدالکلیم شاہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی ودیگر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وہ محکمہ تعلیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللّٰہ چمن میں تعلیمی بہتری کے لیے کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی کیلئے اساتذہ کی تربیت نا گزیر ہے۔ تربیت حاصل کرنے کے بعد اساتذہ اپنے اداروں کی کار کردگی میں بہتری اور تعلیم کے فروغ میں اہم کردار اد ا کرسکتے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قلعہ عبداللہ چمن نے رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی کو ضلع میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں