سکھر، اینٹی انکروچمنٹ فورس کی بھتہ وصولی، شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا

ہفتہ 29 مئی 2021 23:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2021ء) اینٹی انکروچمنٹ فورس کی بھتہ وصولی، شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا ،بندر روڈ تا واٹر ورکس روڈ تک تجاوزات کی بھر مار شہریوں سمیت مسافر گاڑیوں کو آمد رفت میں مشکلات ، سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر، صوبائی وزیر بلدیات ، کمشنر سکھر ڈی سی سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کے ڈپارٹمنٹ انٹی انکروچمنٹ فورس کے عملے کی جانب سے رشوت وصولی کے باعث شہر کی سڑکیں اور روڈ بااثر دکانداروں کے حوالے کردی گئی ہیں متعلقہ محکموں کی خاموشی کے باعث دکانداروں نے اپنی دکانوں سے کئی گناہ زیادہ سامان شہر کی سڑکوں پر رکھ کر کے تجاوزات قائم کررکھی ہیں، ایک جانب شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل تو دوسری جانب خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو بھی تکلیف کا سامنا اٹھانا پڑ رہا ہے ، شہر کے تجارتی و کاروبار ی مرکز کے بعد اینٹی انکروچمنٹ فورس کے عملے نے بندر روڈ تا واٹر ورکس ،زیرو پوائنٹ تک سڑکیں دکانداروں کے حوالے کردی ہے جس کے بعد دکانداروں کی من مانیاں جاری ہیں اور دکانداروں نے اپنی دکانوں کا ایک تہائی سامان دکانوں میں رکھنے کے بجائے سڑکوں سجا رکھا ہے باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انٹی انکروچمنٹ فورس کا عملہ اپنی کارکردگی دیکھانے کیلئے شہر کے غریب دکانداروں کے خلاف جبری کاروائی کرنے کے بعد انکا سامان تحویل میں لیکر کئی کئی دن قبضے میں رکھ رہا ہے اینٹی انکروچمنٹ فورس کی نااہلی اور رشوت وصولی پر شہری و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ اعلیٰ سکھر کے انتی انکروچمنٹ فورس کی جانب سے شہر سے تجاوزات کا تو خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا ہے البتا عملے نے رشوت وصولی کا نیا کاروبار کھول دیا ہے سکھر کے شہری و سماجی حلقوں میں صوبائی وزیر بلدیات سکھر سید ناصر حسین شاہ ، کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سکھر ، ایڈمنسٹریٹر سکھر سٹی ، میونسپل کمشنر سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر انٹی انکروچمنٹ فورس کے عملے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لا کر شہر میں بلا تفریق انسداد تجاوزات آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں