ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں 7روزہ انسداد پولیو مہم جاری

منگل 8 جون 2021 22:07

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں 7روزہ انسداد پولیو مہم جاری ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل نے مہم کا افتتاح بچے کو پولیو کے دو قطرے پلا کر کیا مہم میں محکمہ صحت کے مطابق ایک لاکھ چالیس ہزار کے قریب پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلوائے جائے گے جبکہ انسداد پولیو مہم ضلع عبداللہ کے 36یونین کونسل میں جاری ہیں مہم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پولیس لیویز جبکہ کچھ یونین کونسلز میں ایف سی کے خدمات بھی لیے گئے ہیں 7روزہ انسداد پولیو مہم میں 491ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین ورکرز کی ہے اس کے علاوہ شہر اور گردونواح میں میں 35فکس سینٹر بھی قائم کی گئی ہے جو کلی محلوں کے بچوں کو قطرے پلوانے کا کام سر انجام دے رہے ہیں پاک افغان بارڈر پر بھی باقاعدگی سے ہر آنے جانے والے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلوائے جاتے ہیں، ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل خود سختی سے مہم کی نگرانی کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ جاری انسداد پولیو مہم میں پولیو ورکرز کا ساتھ دے یہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہے پولیو کے دو قطرے پلوانے سے ہمارے بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان یہ مہم گھر گھر تک چلا رہی ہے تاکہ ہمارے ننے بچوں کو ایک اچھا مستقبل مل سکے اور کوئی بھی بچہ معذور نہ ہو انہوں نے پولیو سٹاف کو محنت سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں