لیویز فورس نے شہر میں امن و امان کی قیام کیلئے سیکیورٹی کی انتظامات مزید سخت کر دئیے ہیں ، ڈی سی چمن

بدھ 13 مارچ 2024 19:57

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس کی خصوصی ہدایات پر اے سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور تحصیلدار عبدالرازق خان میانی کی سربراہی میں لیویز فورس نے شہر میں امن و امان کی قیام کیلئے سیکیورٹی کی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں آج دوسری رمضان المبارک مہینے میں رات کی تاریکی میں بھی ضلعی انتظامیہ چمن کی جانب سے تمام مشکوک گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کی جامع تلاشی اور پوچھ گچھ جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع اے سی چمن نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ 24 گھنٹے الرٹ اور چوکنا رہے گی اس سلسلے میں اگر عوام کو انتظامیہ کی جانب سے پوچھ گچھ اور تلاشی کے حوالے سے تھوڑی سختی برداشت کرنا پڑے تو اس سے عوام دل برداشتہ نہ ہو بلکہ اس کو چمن کی عوام اور شہر کی تحفظ کے لیے برداشت کر کے اچھی اور مثبت شہری ہونے کا ثبوت فراہم کرے کیونکہ ڈی سی کی امن و امان کی قیام کے حوالے سے ماہ رمضان میں بہت سخت احکامات اور ہدایات ہے کہ رمضان المبارک میں چمن کی عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونا چاہیے چاہئے وہ امن و امان کے حوالے سے ہو یا اشیائ خوردونوش کی خرید و فروخت سے ہو اس موقع پر اے سی چمن نے کہا کہ چمن سے ہر قسم کی جرائم کی مکمل خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں امن وامان اور عوام کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات اور ذمہ داریوں میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چمن کے افسران و اہلکاران اپنی ذمہداریوں سے بخوبی واقف ہیں اور انھیں پتہ ہوتا ہے کہ انکو کس موقعے پر کونسی کاروائی اٹھانی پڑتی ہے اسلئے آج کے بعد چمن کے تمام کرائمنلز اپنے کرتوتوں سے توبہ کر لیں اور ایک مفید اور باوقار زندگی کا انتخاب کر کے ملک و قوم اور اپنے خاندان کے لیے اپنے خدمات سر انجام دیں تاکہ ہم خوشحالی ترقی اور امن کا سفر شروع کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی دکھ و سکھ کے خاطر انتظامیہ چمن رمضان المبارک کے مہینے میں 24گھنٹے گشت ناکوں اور چیک پوسٹوں اور مختلف جگہوں پر اچانک سیکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے جامع تلاشی اور گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں سے بوقت ضرورت تفتیش کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ عواالناس دلجمعی سے اپنے دینی فریضہ صوم وصلوات کو بغیر کسی خوف و خطر اور تکلیف کے گزار سکیں انہوں نے کہا کہ چمن میں امن و امان کی قیام بلکل بہترین ہے اور سیکیورٹی فورسز کے تمام افسران و اہلکاران اپنی فرائض کی انجام دہی بہتر طور پر نبھا رہی ہیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں