وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت

ہفتہ 27 اپریل 2024 13:40

وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے (کل )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلائوس شویب کی جانب سے دی گئی ہے۔

وزیراعظم عالمی صحت ،فنانشل ٹیکنالوجیز ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کے اس خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، عالمی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وفاقی کابینہ کے اہم اراکین شامل ہوں گے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں