شعبہ زراعت کی ترقی ملک کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ،کمشنر ساہیوال ڈویژن

بدھ 2 نومبر 2022 21:04

چیچہ وطنی 02 نومبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2022ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کی ترقی ملک کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ،زرعی ملک کی حیثیت سے ہمیں اپنی زرعی پیداوار میں خود کفیل ہونا چاہیے،کسان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ،کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کریں تاکہ ملک کو گندم کی پیداوار میں خود کفیل بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔ سیمینار میں ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد شہباز اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر رانا مقصود احمد سمیت کسانوں،سول سوسائٹی اور علاقہ معززین نے بھرپور شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ غذائی ضروریات پورا کرنے کے لئے کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت کو یقینی بنائیں ،کسان جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کریں تاکہ گندم میں خود کفیل ہو سکیں ۔سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کاشتکاروں کو سموگ کی روک تھام اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے مفید مشورے بھی دیئے۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں