پولیس نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا،تین ملزم فرار

اتوار 28 اپریل 2024 16:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پولیس نے حیات آباد کالونی کے قریب ایک کاروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزم فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کا پانچ رکنی گروہ اپنے زیر استعمال کار کی نمبر پلیٹ تبدیل کررہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا تاہم تین فرار ہوگئے،پولیس نے ڈاکوؤں نے قبضہ میں لی گئی ڈاکوؤں کی کار سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مفرورملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں