چیچہ وطنی،وزیر اعلیٰ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکاری دفاتر میں عوام کی شکایات کا ازالہ جاری

جمعرات 7 اکتوبر 2021 16:43

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکاری دفاتر میں عوام کی شکایات کا ازالہ جاری ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اپنے دفتر کے دروازے عام شہریوں کے لئے کھول دیئے انہوں نے  سائلین کے انفرادی،اجتماعی مسائل سن کر افسران کو حل کے لئے احکامات دیئے ،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع کے عوام کی خدمت کے لئے تعینات کیا گیا ہے شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران سے باز پرس کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری ترجیح ہے دیگر افسران بھی مقررہ اوقات کے دوران شہریوں کی شکایات سنیں۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں