ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے درخت کلیدی اہمیت رکھتے ہیں ، کمشنر ساہیوال ڈویژن

جمعہ 26 اپریل 2024 13:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے درخت کلیدی اہمیت رکھتے ہیں اس لئے جنگلات کا تحفظ و بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی اور سکول و کالجز کے بچے بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لیں تاکہ ملک کو سرسبز بنایا جائے اور جنگلات کی شدید کمی کو دور کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پھول دار پودوں کے علاوہ پھل دار پودے بھی لگائے جائیں۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد اکرام ملک بھی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پی ایچ اے حکام پر زور دیا کہ شہر کے تمام مین روڈز پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں