لالیاں میں رشتے کے تنازعے پر ایک ہی خاندان کے 6افراد کو زہر دیدیا گیا ، 2افراد جاں بحق ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 10 اکتوبر 2017 11:19

لالیاں میں رشتے کے تنازعے پر ایک ہی خاندان کے 6افراد کو زہر دیدیا گیا ، 2افراد جاں بحق ہو گئے
لالیاں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10اکتوبر 2017ء ):لالیاں میں رشتے کے تنازعے پر ایک ہی خاندان کے 6افراد کو زہر دیدیا گیا ۔2بھائی جاں بحق ،4کی حالت تشویشناک ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ لالیاں کے نواحی گاؤں بجل میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

جہاں رشتے کے انکار پر تنازعہ ہو گیا ۔تنازعہ اسقدر بڑھا کے مخالفین نے ایک ہی خاندان کے 6افراد کو زہر دے دیا ۔زہر کے اثر سے متاثرین کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔6میں سے 2بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ 4افرادکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے واقعے پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں