چنیوٹ،دریائے چناب سے ملنے والی نامعلوم نوجوان کی نعش کامعمہ پولیس نے حل کر لیا،قتل میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 16 اپریل 2018 16:35

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پانچ روز قبل دریائے چناب سے ملنے والی نامعلوم نوجوان کی نعش کامعمہ چنیوٹ پولیس نے حل کر لیا،نعش کی شناخت ہوگئی،قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیاگیا۔ڈی پی او آفس کے مطابق پولیس نے دریائے چناب سے پانچ روز قبل ملنے والی نامعلوم نعش کا معمہ حل کرلیا،نعش کی شناخت ہوگئی،ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

انچارج ہومی سائیڈ سٹی سرکل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پانچ دن میں ہی نامعلوم نعش کی شناخت کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔نعش کی شناخت محمد عامر ولد شبیر احمد قوم آرائیں سکنہ جلال پور بھٹیاں کے نام سے ہوئی۔مقتول عامر کو ملزم محمد لطیف ولد حنیف قوم آرائیں سکنہ چک نمبر 119 جنوبی ضلع سرگودھا نے گلے میں پھندا دیکر قتل کیا۔مقتول عامر کے ملزم کی ہمشیرہ (ن)سے ناجائز تعلقات تھے۔ملزم سے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔ڈی پی اوچنیوٹ رانا طاہر رحمن خان نے اچھی کارکردگی پر انچارج ہومی سائیڈ محمد یعقوب ایس آئی اور اسکی ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں