فصلوں پر سپرے کرتے ہوئے تین بچے بے ہوش

اتوار 15 جولائی 2018 23:30

چنیوٹ۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء)کماد کی فصلوں پر سپرے کرتے ہوئے تین بچے بے ہوش ہو گئے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی عالقہ ہرسہ شیخ میں کماد کی فصل پر سپرے کرتے ہوئے کھیتوں میں بیٹھے ہوئے چھ سالہ آمنہ، چار سالہ کلیم اللہ اور دو سالہ مریم بے ہوش ہو گئی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور بچوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں