عید سے قبل اور عید کے بعد صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 18 اگست 2018 23:40

چنیوٹ ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) عید سے قبل اور عید کے بعد صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں،آلائشیں اٹھانے کے لیے اپنا پلان ترتیب دے کر بھیجیں ،شہر میں کسی جگہ بھی آلائشیں پڑی ہوئی نہ ملیں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے عید الاضحی کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، میٹنگ میں اے ڈی سی (ریونیو)راو،ْ امتیاز، اے ڈی سی جنرل اعتزاز اسلم مارتھ ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز آصف اقبال چوہان ،میڈم شمائلہ منظور،علی عاطف بٹر ، چیف آفیسر زضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز و نمائندگان نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ تمام سی اوز میونسپل کمیٹیز اپنی ٹیمیں تیار کریں جو عید پر آلائشیں اٹھائیں ، آلائشیں پلاسٹک بیگ میں ڈلوائیں تاکہ تعفن نہ پھیلے ، عید کے اجتماعات پر کیمپ لگا کر عوام کو پلاسٹک بیگ دیے جائیں اور انہیں آگاہی دیجائے کہ آلائشوں کو پلاسٹک بیگ میں ڈالیں میونسپل کمیٹی کا عملہ آپ سے وصول کر ے گا ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں