منڈی میں لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کو جراثیم کش سپرے ضرور کریں،ڈپٹی کمشنر

شہر کے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈال کر پراپر طریقے سے تلف کی جائیں گی، گفتگو

پیر 20 اگست 2018 19:09

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) منڈی میں لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کو جراثیم کش سپرے ضرور کریں ،منڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی اپنی ٹیموںکو متحرک کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے عید کی لیے لگائی جانے وای منڈی مویشیاں چنیوٹ کے وزٹ کے موقع پر محکمہ لائیو سٹاک کے کیمپ میں موجود عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کے کیمپس کا بھی وزٹ کیا ، انہوں نے منڈی میں دیگر انتظامات کابھی تفصیلی جائزہ لیا اور مناسب ہدایات دیں ، ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں موجود بیوپاری حضرات اور خریداروں سے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی گفتگو کی، انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ ،سی اواو میونسپل کمیٹی چنیوٹ و دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سالڈ ویسٹ سائٹ کا بھی وزٹ کیا ، انہوں نے عید الاضحی پر آلائشیوںکو تلف کرنے کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا ، سی او میونسپل کمیٹی انیس عباس نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آلائیشوںکو ٹھکانے لگانے کیلئے کھدائی والی کرین مشین سے 40فٹ گہرا اور 100فٹ لمبا گڑھا کھودا جا رہا ہے جس میں پورے شہر کے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈال کر پراپر طریقے سے تلف کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے سی او میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پر اپنی تمام ٹیموں کو ایکٹیو رکھیں جو بروقت آلائشیں اکٹھی کرکے گاہے بگاہے یہاں لا کر دفن کرتی جائیں تاکہ شہر میں کسی بھی جگہ گندگی، بدبویا تعفن نہ پھیلے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں