آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس محلہ ٹھٹھی شرقی سے برآمد ہو کراختتام پذیر

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:30

چنیوٹ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس محلہ ٹھٹھی شرقی سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستے سے گزرتا ہوا، امام بارگاہ ٹھٹھی میں جا کر اختتام پذیر ہو گیا تفصیلات کے مطابق آٹھویں محرم الحرام کا جلوس 2بجے دن محلہ ٹھٹھی شرقی سے برآمد ہوا اس موقع پر عزاداروں نے زنجیرزنی اور ماتم داری بھی کی اور مہندی تعزیہ بھی نکالا گیا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا بعد از نماز مغرب امام بارگاہ ٹھٹھی شرقی میں جا کر اختتام پذیر ہوا جلوس کے ہمراہ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے جبکہ ریسکیو عملہ بھی ہمراہ موجود رہا ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں