چنیوٹ، 9ویں محرم الحرام کامرکزی جلوس اختتام پذیر

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:48

چنیوٹ۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ضلع چنیوٹ میں 9ویں محرم الحرام کامرکزی جلوس محلہ کمانگراں سے بر آمد جبکہ دوسرا بڑا جلوس امام بارگاہ مہاجرین رجوعہ سادات سے برآمدہوئے ،علم،شبیہہ ذوالجناح،پرسہ،ماتم داری ،نوحہ خوانی ،مجالس اور جگہ جگہ لنگر و سبیلوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری بھی جاری رہا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس محلہ کمانگراں سے ایک بجے برآمد ہوا جبکہ دوسرا بڑا جلوس امام بارگاہ مہاجرین رجوعہ سادات سے برآمد مقررہ راستوں پر رواں دواں رہاپہلا جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا محلہ عالی عید گاہ روڈ پر جبکہ رجوعہ سادات کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

علم،شبیہہ ذوالجناح،پرسہ،ماتم داری ،نوحہ خوانی ،مجالس اور جگہ جگہ لنگر و سبیلوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری دونوں بڑے جلوسوں میں عزادارن امام حسین علیہ السلام کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس موقع پر عزاداران نوحہ خوانی اور ماتم داری سے حضرت امام حسین علیہ السلام کو پرسہ دیتے رہے ۔جلوسوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات,سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی ۔جلوسوں کے راستے پر مختلف مشروبات کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں